مٹیاری میں نہر میں ڈوب کر 3 ہندو نوجوان ہلاک، لاشیں نکال لی گئیں

مٹیاری (پاک ٹو ڈے): شوگر مل روڈ کے قریب نہر پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 3 نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

تینوں نوجوان نہر کے کنارے مذہبی رسومات ادا کر رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی۔

ریسکیو آپریشن کے ذریعے تینوں لاشوں کو نہر سے باہر نکال لیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتھک کے نام سے ہوئی ہے۔

Related posts

آناک کراکاٹوا آتش فشاں پھٹنے سے پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل

ایران نے امریکا کے دو جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب

غیر ملکی انسانی امداد کی تقسیم میں مداخلت نہیں کرتے، ترجمان افغان حکومت