ملتان (پاک ٹوڈے): ملتان کے بوسن روڈ پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد کار میں آگ لگ گئی، جس کے باعث گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان رکھے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور سڑک کنارے دیوار توڑتے ہوئے ایک خالی پلاٹ میں جا گھسی۔ حادثے کے نتیجے میں کار الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں سے تین نوجوانوں کا تعلق شجاع آباد سے تھا، جبکہ باقی دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔