سوات (پاک ٹوڈے): ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے اور مختلف اقسام کے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف سوات موٹروے انٹرچینج بند کرکے احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کو حاصل خصوصی حیثیت برقرار رکھی جائے اور عوام پر ٹیکسز کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔
احتجاج کے باعث سوات موٹروے انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔