9
لوئر دیر (پاک ٹوڈے): محکمہ جنگلات نے ملاکنڈ فارسٹ ریجن تھری میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دیودار کی قیمتی لکڑی سے بھرا آئل ٹینکر ضبط کر لیا۔
محکمہ جنگلات کے مطابق چیف کنزرویٹر ملاکنڈ ریجن تھری رعد شیر اور کمشنر ملاکنڈ کی ہدایات پر ڈی ایف او لوئر دیر شبیر جان کی سربراہی میں چکدرہ کے علاقے گدر میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران غیر قانونی طور پر لکڑی منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا آئل ٹینکر نمبر RIN-1810 پکڑا گیا۔
ضبط شدہ ٹینکر اور لکڑی محکمہ جنگلات کے دفتر منتقل کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخوا فارسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
