لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

Related posts

اینکرپرسن ربیعہ احسن کی موت کا معاملہ، گرفتار شوہر کا حادثاتی فائرنگ کا بیان

بلوچستان پولیس کی تفتیش نیشنل بینک ڈکیتی میں مبینہ طور پر ملوث لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو مارے گئے، اہلیہ زخمی