پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قازقستان میں منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن شپ 2026 میں گولڈ میڈل جیتنے پر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی سعد محسود کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سعد محسود نے محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے پاکستان، خیبرپختونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ایسے باصلاحیت نوجوانوں پر فخر ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔