9
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیر مملکت طلال چوہدری نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گورنر راج کو مالِ غنیمت سمجھ کر اس میں حصہ مانگ رہے ہیں، ہمیں ان سے ایسی توقع نہیں تھی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان کی ناکامی کے بعد وفاقی حکومت نے مجبوراً یہ اقدام اٹھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں کوئی سیاسی سیٹ اپ بنانے نہیں گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ہنگامی حالت مختصر مدت کے لیے ہے۔
