اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت ملنا اس بات کی علامت ہے کہ حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان رابطے رہے ہیں اور یہ رابطے آئندہ بھی برقرار رہنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر نظام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے تو اسے ملک میں بہتری کی جانب پیش رفت سمجھا جا سکتا ہے۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ اٹھائے جانے کے بعد وزرا کے چہروں پر تشویش دکھائی دے رہی ہے۔