پشاور (پاک ٹوڈے): صوابی کی تحصیل رزڑ کے علاقوں یارحسین، یعقوبی اور مضافات میں شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
شدید ژالہ باری کے دوران بڑے بڑے اولے پڑنے سے بالخصوص چاول اور جوار کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں باغات اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی کسانوں کے مطابق ژالہ باری سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے۔ کاشتکاروں نے حکومت سے متاثرہ فصلوں اور باغات کے نقصانات کا جائزہ لے کر ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔