ریاض (پاک ٹوڈے): شام نے فوجی مشاورت اور تربیت کے لیے متعدد فوجی اہلکار سعودی عرب بھیجے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، شامی اور امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام سے بھیجے گئے فوجی اہلکار سعودی افواج کو تربیت اور فوجی مشاورت فراہم کریں گے، جبکہ اپنے تجربات بھی ان کے ساتھ شیئر کریں گے۔
ایک اعلیٰ شامی سفارت کار نے بتایا کہ شام اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے نئے دفاعی معاہدے میں فوجی مشاورت، افواج کی تربیت اور تجربات کا تبادلہ شامل ہے۔
یہ معاہدہ گزشتہ بدھ کو شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع کے دورۂ ریاض کے موقع پر طے پایا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں اپنے اتحادیوں سے فوجی مدد کی درخواست کی ہے۔