سہیل آفریدی کی مبینہ غیر قانونی حراست، پشاور ہائیکورٹ کا حکام سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست پر انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

درخواست سہیل آفریدی کے بھائی محمد عامر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے باوجود وزیراعلیٰ کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آیا سہیل آفریدی گرفتار ہیں یا کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

رمک کے قریب انڈس ہائی وے سے اغوا ہونے والے 6 مسافر بازیاب، تونسہ منتقل

اضاخیل گندم گودام میں سیلاب سے متاثرہ گندم انسانی خوراک کے لیے مضر قرار، ترسیل بند کرنے کا حکم

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی گرفتار