راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی دوسری اننگز 316 رنز پر ختم، پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف

راولپنڈی: سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے ملن رتھنائیکے نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے، جب کہ سونل ڈینوشا 54 اور کوسل مینڈس 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سوریا بندارا نے 38 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 37 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ رضا اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related posts

پاکستانی وفاقی وزیر مصدق ملک شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے

عالمی عدالتِ انصاف کا تاریخی فیصلہ، میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس سے مذاکرات پر یورپ آمادہ، معاہدے میں یوکرین کے مفادات کے تحفظ پر زور