خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 شدت پسند مارنے کا دعویٰ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 11 شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 شدت پسند ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں 6 شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماشکیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد مبینہ شدت پسندوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 11 شدت پسند مارے گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی بھی ہوئی۔ ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

Related posts

4 اکتوبر کو گنڈی چوک لکی مروت سے آئینی بالادستی کیلئے مارچ ہوگا، سہیل آفریدی

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں، کنٹینرز شہریوں کے تحفظ کیلئے رکھے گئے ہیں، وزارت اطلاعات

لاڑکانہ میں فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق