خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی ہر قیمت پر روکنا ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، جبکہ صوبے کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی امور اور مجموعی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست صوبے کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Related posts

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے

پشاور کے متعدد نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

8 اکتوبر کو پشاور میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، روٹ کا تفصیلی شیڈول جاری