خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس میں بھرتیوں اور شہداء کوٹہ سے متعلق اہم تجاویز شامل کیے

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کے نظام میں بڑی تبدیلی کے لیے نیا پولیس ایکٹ 2026 تیار کر لیا ہے، مسودہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔
نئے قانون کے تحت آئی جی پولیس کے کچھ اختیارات محدود کرنے اور پولیس افسران کی تعیناتی، تبادلے اور کارکردگی کی نگرانی میں صوبائی حکومت کا کردار بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مسودے میں جلسوں اور جلوسوں کے لیے پولیس کے بجائے ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

پولیس میں بھرتیوں کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی تجویز کی گئی ہے، جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کے لیے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی سطح پر 12.5 فیصد کوٹہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ کے خلاف کیس

پاکستان سے بیرون ملک جانے والی 41 پروازیں منسوخ، 30 تاخیر کا شکار

پاکستانی صحافیوں کو دھمکیاں اور قانونی دباؤ، اگست میں 8 سنگین واقعات ریکارڈ