خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 شدت پسند مارے گئے

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 شدت پسندوں کو مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 شدت پسندوں کو مارا گیا، مارے جانے والے شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں کارروائی کے دوران 2 شدت پسند مارے گئے، جنہوں نے ایک خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ یہ شدت پسند این 40 شاہراہ پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے شدت پسندوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related posts

پشاور میں اوچ نہر پولیس چوکی پر ڈرون حملہ، کانسٹیبل زخمی

افغان جنگ کا امریکی جائزہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے وفد کی ملاقات

مری میں اسکول وین حادثے کا شکار، آگ لگنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی