کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور مقامی انتظامیہ کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی چمن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
