حکومت کا ایما مناسب تھا، مذاکرات جاری رہیں گے، کل دوبارہ ملاقات ہوگی، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں جانب سے اپنی اپنی باتیں پیش کی گئی ہیں اور کل دو بجے دوبارہ ملاقات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال مذاکرات کے حوالے سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ حکومت کی جانب سے جیسچر مناسب تھا، کیونکہ جب مذاکرات کے لیے کوئی بیٹھتا ہے تو فریقین کی جانب سے مناسب جیسچر کے بغیر بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ اس وقت مزید کوئی بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ مذاکرات جاری رہیں گے، کل دوبارہ ملاقات ہوگی اور بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مذاکرات کے بعد فیصلہ ہوگا کہ معاملات کو کس سمت میں لے کر جانا ہے۔ ابھی تک ہونے والی بات چیت کے بعد کل دو بجے دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جس کے بعد ہی مزید پیش رفت کے بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی