حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات نماز کے وقفے کے لیے ملتوی، بعد از نماز دوبارہ آغاز ہوگا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میزبانی میں جاری مذاکرات نماز کے وقفے کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق نماز کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس مکمل ہونے کے بعد مذاکرات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ مذاکرات میں صرف سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ بات چیت کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ ہی فورم ہے اور اختلافات دور کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

مذاکرات میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے شریک ہیں۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی