جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، عدالت کا عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو آئندہ پیشی پر یا تو جسمانی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔ تھانہ رمنا میں درج مقدمے کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے عدم پیشی پر سابق وفاقی وزرا فرخ حبیب، مراد سعید، حماد اظہر اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دے دیا، جبکہ تمام اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔

مقدمے میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی رہنما حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے۔

Related posts

صوابی میں انسانیت سوز واقعہ، دو بہنوں کے اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ کواڈ کاپٹر کارروائی، 8 بچے زخمی

ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں کا 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے بند کرنے کا اعلان