تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کندھ کوٹ (پاک ٹوڈے): کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کندھ کوٹ کے سوکر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Related posts

ریسکیو 1122 کے بروقت اقدام سے بنوں میں کئی افراد کی جانیں بچ گئیں

ایران کا دعویٰ: پہلی بار امریکی بحری جہاز کے خلاف ایرانی ساختہ اینٹی ڈسٹرائر میزائل استعمال کیا گیا

صدر آصف علی زرداری کا دورہ یورپ مختصر، فرانس کا سفر منسوخ؛ 8 ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے