اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15.13 فیصد بڑھ کر 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملکی درآمدات میں 13.21 فیصد جبکہ برآمدات میں 10.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافے کے باوجود درآمدات کی شرح زیادہ رہنے کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا۔