اسلام آباد (پاک ٹوڈے): انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان زینب حاضر مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو خبردار کیا ہے کہ ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ نہ کرانے کی صورت میں بھی فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔
عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب دفاع نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر فیصلے تک حتمی فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی ہے۔