بنوں (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حد میں بکھ مالی پمپ کے قریب سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مقامی ذرائع اور لواحقین کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت ‘زیاد’ کے نام سے ہوئی ہے۔ ورثا اور مقامی ذرائع کے مطابق زیاد کو بنوں پولیس نے ایک ہفتہ قبل غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا اور اسے دورانِ حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ علاقہ مکینوں اور مقتول کے لواحقین نے واقعے کو روایتی جعلی مقابلہ اور حراستی قتل قرار دیکر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے
