بنوں میں 4 لاپتہ افراد کی لاشیں پہاڑی علاقے سے برآمد، گاڑی میں دھماکے کی اطلاع

بنوں (پاک ٹوڈے): ضلع بنوں کے علاقے عمرزئی سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں سرغو بائیگ خیل، احمد زئی کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔ چاروں افراد گزشتہ 4 سے 5 روز سے اپنی گاڑی سمیت لاپتہ تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاپتہ افراد کا اپنے اہلخانہ سے رابطہ منقطع تھا، جس کے باعث لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی ان کی تلاش شروع کر رکھی تھی۔ کئی روز کی تلاش کے بعد چاروں افراد کی لاشیں پہاڑی علاقے سے ملیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش اور غم کی فضا پیدا ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود گاڑی میں دیسی ساختہ بم، آئی ای ڈی کے دھماکے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔

سیکیورٹی اور انتظامی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ چاروں افراد کی موت کیسے ہوئی اور انہیں کس نے اور کس مقصد کے لیے نشانہ بنایا۔

لواحقین اور اہل علاقہ نے واقعے میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

ٹرمپ انتظامیہ کے کرد صدر کے ذریعے پاسدارانِ انقلاب سے خفیہ رابطے، امریکی ویب سائٹ کا انکشاف