برقمبر خیل شینکو ایریا میں پولیس کی کارروائی، آئی ای ڈی بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور (پاک ٹوڈے): برقمبر خیل شینکو ایریا میں پولیس کی ڈسپوزل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈی بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بارودی مواد کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

Related posts

ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں کا 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے بند کرنے کا اعلان

ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سکیورٹی فورسز کا 3 شدت پسندوں کو مارنے کا دعوی

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں ممکنہ رکاوٹوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع