پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کا دور ختم ہو چکا ہے، اب عوام کو بجلی کے بل ادا کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر واپڈا حکام سے بات کی جائے گی، جبکہ بجلی اور گیس سے متعلق مسائل بھی جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گندم کی گمشدگی کے معاملے پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور اس کی رپورٹ جلد سامنے آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فیصل کریم کنڈی کے مطابق ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیمروں سے مدد لی جائے گی، جبکہ وفاقی حکومت اور تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔