ایل پی جی کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی (پاک ٹوڈے): عمان سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہونے اور قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز سے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز سے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی اتاری گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی راستے سے ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل بھی کل سے بحال ہونے کا امکان ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں گیس کی دستیابی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سپلائی میں بہتری آنے کے باعث کل سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، تاہم قیمتوں میں کمی کی حتمی صورتحال کا انحصار مارکیٹ میں رسد اور نرخوں پر ہوگا۔

Related posts

لاہور میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ، ساس اور سالا جاں بحق، بیوی سمیت 2 خواتین زخمی

یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج، جھڑپیں، گرفتاریاں

اوباما نے ایران جنگ سے متعلق ٹرمپ کا مؤقف مسترد کردیا، جوہری ہتھیاروں کی عدم موجودگی کی نشاندہی