تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی نیشنل سپریم سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کا ردعمل پہلے سے کئی گنا زیادہ شدید ہوگا اور اس کے اثرات پورے خطے تک پھیل سکتے ہیں۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکہ کو واضح پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر ایران کا گھر جلایا گیا تو خطے میں کسی دوسرے ملک کو بھی سکون سے نہیں رہنے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ حملے کی صورت میں شعلے صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گے۔