ایران کا دعویٰ: پہلی بار امریکی بحری جہاز کے خلاف ایرانی ساختہ اینٹی ڈسٹرائر میزائل استعمال کیا گیا

تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پہلی بار ایک امریکی بحری جہاز کے خلاف اپنی ساخت کا اینٹی ڈسٹرائر میزائل استعمال کیا ہے۔

محسن رضائی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ تقریباً 48 گھنٹے قبل ایران نے امریکی بحری جہاز کے خلاف اس میزائل کا تجربہ کیا۔ ان کے مطابق اس مخصوص میزائل نے امریکیوں کے لیے جہنم برپا کر دی اور وہ فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

اس کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے ’غیر مجاز راستوں‘ سے گزرنے والے تین آئل ٹینکروں اور علاقے میں موجود تین امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران نے علاقے میں موجود جہازوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے اس مخصوص دعوے پر براہِ راست کوئی واضح ردعمل نہیں دیا۔ تاہم حالیہ بیانات میں امریکی فوج نے پاسداران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے بحری جہازوں پر فائرنگ کی گئی تو شدید جوابی کارروائی کی جائے گی اور ایرانی ٹینکر بیڑے کو بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

Related posts

تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صدر آصف علی زرداری کا دورہ یورپ مختصر، فرانس کا سفر منسوخ؛ 8 ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے

سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کو صوبائی تعصب اور تقسیم انگیزی قرار دے دیا