واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے ایران سمیت مختلف علاقوں میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں اور بمباری پر اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کانگریس سے فوری طور پر ‘بلاک دی بمبز ایکٹ’ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
ڈیلیا رامیرز نے کہا کہ فلسطین اور ایران سمیت متعدد علاقوں میں امریکی بم معصوم خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ان اقدامات اور جنگی جرائم پر مزید آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، اور کانگریس کو اپنے آئینی اختیارات دوبارہ حاصل کرنے چاہئیں۔
