کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی انڈر 18 فٹسال ٹیم نے سینیگال میں منعقدہ عالمی اولمپک مقابلوں میں فیئر پلے ایوارڈ حاصل کر لیا۔
افغان فٹبال فیڈریشن کی فٹسال کمیٹی کے عہدیداروں کے مطابق افغان کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران منصفانہ رویے اور اسپورٹس مین شپ کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔
افغان ٹیم نے مقابلوں میں پاناما اور میزبان سینیگال کو شکست دی، تاہم ارجنٹینا، پرتگال اور مراکش کے خلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان نتائج کے بعد افغان ٹیم نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔