افغانستان اور روس کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے وزیر صحت عامہ مولوی نور جلال نے کابل میں روسی وفد اور روسی سفارت خانے کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزارت صحت عامہ کے مطابق ملاقات میں افغان طبی عملے کی استعداد بڑھانے، بالخصوص کینسر اور امراضِ قلب کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزارت کے مطابق روسی وفد نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ان شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے