اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ نکاسی آب کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق شدید بارش کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور تمام فیلڈ افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے، جبکہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 2 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔