12
طورخم (پاک ٹوڈے): طورخم بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کی گاڑیاں روک کر واپس بھیج دی گئیں۔
ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث گاڑیوں کو سرحد کی جانب آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث افغانستان واپس جانے والے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال معمول پر آنے تک بارڈر پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
