17
واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی محکمہ خارجہ نے عراق میں ممکنہ حملوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے لیے سفری سیکیورٹی الرٹ بدستور بلند ترین سطح پر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو عراقی حکومت امریکی شہریوں کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکے گی۔
وزارت خارجہ نے عراق میں امریکی شہریوں کے خلاف تشدد اور اغوا کے بڑھتے ہوئے خطرات کی بھی نشاندہی کی ہے۔
