10
کرک (پاک ٹوڈے): ضلع کرک میں تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو شدت پسند مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بانڈہ سرکل بہادر خیل کے علاقے چارپیرہ گاؤں میں حیدر مولا کے گھر میں شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو شدت پسند مارے گئے۔
