پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے سابق وزرا، سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت سابق وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، سابق وزیر ہاؤسنگ امجد علی خان، سابق وزیر قانون آفتاب عالم، سابق وزیر بحالی و آبادکاری عاقب اللہ، سابق وزیر محنت فیصل ترکئی اور سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی دی گئی ہے۔
سرکاری رہائش گاہوں کا قبضہ واپس لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور سے مجسٹریٹ یا متعلقہ افسر کے ہمراہ پولیس اہلکار اور لیڈی کانسٹیبلز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں سی سی پی او پشاور اور تھانہ شرقی کے ایس ایچ او کو بھی ضروری کارروائی اور پولیس معاونت فراہم کرنے کے لیے مراسلے کی نقول ارسال کر دی گئی ہیں۔
