14
ملتان (پاک ٹوڈے): ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم توقیر نذیر بہاولپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم توقیر نذیر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھا، تاہم وہ حراست سے فرار ہو گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزم بہاولپور کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکاروں کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔
