11
کراچی (پاک ٹوڈے): عدالت نے بلوچ رہنما ماہرنگ بلوچ کی بریت کے خلاف پراسیکیوشن سندھ کی جانب سے دائر اپیل مسترد کر دی اور پہلے سے سنائے گئے بریت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
عدالت نے اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ماہرنگ بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث ان کی بریت کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی بنیاد نہیں بنتی۔
واضح رہے کہ ماہرنگ بلوچ کے خلاف درج مقدمے میں عدالت نے انہیں پہلے ہی بری کر دیا تھا، جس کے خلاف سندھ حکومت کی پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل دائر کی تھی۔ عدالت کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے کے بعد بریت کا سابقہ فیصلہ برقرار رہا۔
