13
پشاور (پاک ٹوڈے): صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں آج ایک بار پھر انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی سروسز متاثر رہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں صارفین کو موبائل سگنلز کی عدم دستیابی اور انٹرنیٹ کی بندش کی شکایات رہیں۔ سروسز متاثر ہونے سے کاروباری سرگرمیاں، آن لائن خدمات اور طلبہ کی آن لائن کلاسز بھی متاثر ہوئیں۔
شہریوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس میں خلل آ رہا ہے، تاہم بندش کی وجوہات کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔
