15
ریاض (پاک ٹوڈے): سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور بحیرۂ احمر کے اوپر چھ فضائی اہداف کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
اتحاد کے ترجمان کے مطابق جنوبی سعودی عرب اور ریاض ریجن میں تین ڈرونز کو مار گرایا گیا، جبکہ بحیرۂ احمر کے اوپر دو کروز میزائل تباہ کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ساحلی شہر ینبع کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل بھی روک کر تباہ کر دیا گیا۔ اتحاد کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کی گئیں۔ تاہم، بیان میں ان حملوں کے ذمہ داروں یا ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
