19
پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کو عدالت میں چیلنج کرنا ان کا حق ہے اور وہ ایک دن کے اندر عدالت سے رجوع کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
