5
کراچی (پاک ٹوڈے): کراچی بار ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے ممکنہ نفاذ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے، جو 14 اکتوبر بروز بدھ منعقد ہوگی۔
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ کے مطابق ریلی دوپہر ایک بجے سٹی کورٹ سے روانہ ہوگی اور کراچی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں آئینی و جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وکلا برادری سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
