13
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں منتخب صوبائی حکومت کو معطل کرنے اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا ممکنہ اقدام پاکستان میں عدم استحکام اور تشدد میں اضافے کا ایک اور سبب بن سکتا ہے۔
زلمے خلیل زاد کے مطابق پاکستان کے بحران مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اتوار کے روز خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے وفاقی حکومت کے اقدام کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔
