16
پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں کشیدہ صورتحال کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس کے ٹیلیفون اور وائی فائی کنکشن منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بجلی کی فراہمی بھی بند کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں بجلی کی ضروریات جنریٹر کے ذریعے پوری کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر رہنما اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔
صوبے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے، تاہم کنکشن منقطع کیے جانے اور بجلی کی فراہمی بند ہونے سے متعلق سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔
