اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اگر آئینی تقاضے پورے ہوتے ہیں تو ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے اور ایسا کیا بھی جائے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آئین بالکل واضح ہے اور اس حوالے سے آئین میں طریقہ کار اور ضروریات درج ہیں۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر آئین ایمرجنسی کے نفاذ کا تقاضا کرتا ہے تو ایمرجنسی لگنی چاہیے اور لگے گی بھی، تاہم اس کے لیے آئین میں درج تمام ضروریات کا پورا ہونا لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں اس معاملے کا طریقہ کار واضح طور پر موجود ہے اور جب حالات آئینی میکنزم کے تحت کارروائی کا تقاضا کریں گے تو اسی کے مطابق تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
