17
مستونگ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے کنڈ عمرانی میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کو مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے ذریعے سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جبکہ سکول کے کمرے اور فصیل بری طرح متاثر ہوئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام نے واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
