15
لکی مروت (پاک ٹوڈے): لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے وابستہ 2 انتہائی مطلوب شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شیخ بدین میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک شدت پسندوں کی شناخت عابد علی اور طاہر عرف پیرو کے نام سے ہوئی ہے، جو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا، جبکہ کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
