9
بنوں (پاک ٹوڈے): بکا خیل کے علاقے میں دن دیہاڑے فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ایک ہی مقام پر فائرنگ کرکے دونوں افراد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات اور واقعے کے محرکات سامنے نہیں آسکے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
